Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں پولیس اور ایف سی آمنے سامنے، احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بند

ایف سی نے پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں
شائع 23 مارچ 2024 05:28pm

جنوبی وزیرستان میں پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) آمنے سامنے آگئی، لوئر وزیرستان میں پولیس نے ایف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں سے گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں جو پولیس اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں پولیس کی اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں۔

یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کمی کی منظوری

پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ ایف سی بے جا پولیس کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا احتجاج ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے ڈی پی او لوئر وزیرستان فرمان اللہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

South Waziristan

non custom paid vehicles

Lower Waziristan

Frontier Corps (FC)

Waziristan Police