چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس میں سول اعزاز دینے کی تقریبات کا انعقاد
لاہور کے گورنر ہاؤس میں یومِ پاکستان کی تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اعزازات دیے۔ اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ عروبہ بلال حسین گیلانی، انجینیرنگ میں خدمات پر ڈاکٹر حماد عمر کو بھی تمغہ امتیاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹر محمد یار، پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید بھٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو تمغہ امتیاز، طب میں اعلیٰ خدمات پر ڈاکٹر غلام عباس کو تمغہ امتیاز، قاری وسیم اللہ امین کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔
کوئٹہ میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران بلوچستان کے قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے اعزازات دیے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں بھی قومی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر حاجی غلام علی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔ اداکار عشرت عباس اور عجب گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔ گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ پشاور کے میئر زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
شعبہ فن میں باطن فاروقی اور الماس خلیل کو تمغہ امتیاز، اسکواش کھلاڑی دانش اطلس کو تمغہ امتیاز، مصورعجب خان اور شاعراسیر مینگل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ پروڈیوسر عزیز اعجاز اور مصور جہاں زیب ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
Comments are closed on this story.