Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت اور سابق شوہر کی ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آگئی

عادل اور راکھی اس سے قبل بھی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 05:08pm

تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت سابق شوہرعادل درانی اور ان کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے لے آئی ہیں۔

راکھی ساونت نے ٹیلی فونک گتفگو ایک پروگرام کے دوران شئیر کی ہے۔

آڈیو میں راکھی ساونت کو سابق شوہر سے طلاق کے مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہیے، تاہم اس پر عادل انکار کر رہے ہیں۔

راکھی نے آڈیو میں مزید کہا کہ شرم نہیں آتی تمہیں؟ اور تم نے طلاق کا کیا کیا؟ جس پر عادل نے کہا طلاق؟ ابھی تو تو بولی تجھے نہیں چاہیے۔

ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ عادل طلاق اس لیے نہیں دینا چاہتا تھا کیونکہ اسے میری جائیداد میں حصہ چاہیے تھا۔

راکھی نے اپنے چاہنے والوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان الفاظ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلائیں، تاکہ یہ ریکارڈنگ عادل درانی کی بیوی سومی خان تک پہنچ سکے ۔

یاد رہے کہ عادل خان درانی نے بگ باس 12کی کنٹیسٹنٹ سومی علی خان سے 3مارچ ،2024 میں شادی کی تھی اور راکھی ساونت سے شادی ٹوٹنے کی خبر منظر عام پر آنےسے پہلے راکھی ساونت نے عادل درانی کے خلاف چونکا دینے والے دعوے کیے تھے ۔

یہ فون کال پروگرام ’میں ہوں نہ“ میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کسطرح عادل اسے طلاق دینا نہیں چاہتا تھا اور کیسے وہ عورتوں کو بالی ووڈ میں جانے کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔

عادل درانی اور راکھی ساونت اس سے پہلے بھی اکثروبیشتر ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور الزام تراشی کرتے رہتے ہیں اور اب راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر کی یہ شاکنگ فون ریکارڈنگ شئیر کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔

social media

Indian Actress

Adil Durrani

rakhi sawnt

recording