Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان
شائع 23 مارچ 2024 01:56pm

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ شام/ رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر او ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور ابر آلود رہے گا، پنجگور، کیچ، آواران، گوادر، خضدار، لسبیلہ اور حب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 20، قلات میں 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گوادرمیں31 اورجیوانی میں 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں 30، تربت 32 نوکنڈی میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں سمندری بادلوں کی آمد کے باعث موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر تک ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی مشرقی پنجاب اور بگروٹ میں بارش ہوئی۔ تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پٹن 08، بالاکوٹ 06، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، راولاکوٹ 02، مظفر آباد (ایئرپورٹ 01) ، پنجاب: مری 03، حافظ آباد، شیخوپورہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور، مٹھی 39، حیدر آباد، سبی، تربت، لسبیلہ اور ٹنڈو جام میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi weather

Rain

Hot Weather

Pakistan Weather

Weather Updates