Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اللہ ہماری نمازوں کو قبول کرے‘

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
شائع 23 مارچ 2024 02:48pm

ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی ٹاپ اسٹار ہیں۔ ان کی نہ صرف پاکستان ، بلکہ پاکستان سے باہر بھی فین فولوورکی ایک بڑی تعداد ہے۔

ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پراپنی لائف کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ رمضان کے مقدس مہینے کو دنیا کی بہترین مقام پر منا رہی ہیں ۔ وہ اس وقت اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنے عمرے کے سفر کی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔

اداکارہ کا اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ ہماری نمازوں کو قبل کر لے۔

یہاں اداکارہ کے عمرے کے سفر کے کچھ لمحات شئیر کیے جا رہے ہیں ۔

Celebrities

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz