Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں قیدی نمبر 804 کے نام سے چپل تیار

نور دین نے پشاوری چپل کی قیمت بھی بتا دی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 01:42pm

پشاور میں کپتان چپل کے نام مشہور چچا نور دین نے بانی پی ٹی آئی کے لیے قیدی نمبر 804 کے نام سے چپل تیار کرلی ہے۔

پشاوری چپل بنانے والے معروف چاچا نور دین اپنے دلچسپ ڈیزائن اور عالمی طور پر شہرت رکھتے ہیں۔

جن کی چپلیں سابق وزیر اعظم عمران خان، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی پہنی ہے۔

آج نیوز سے بات چیت میں نور دین کا کہنا تھا کہ تھا خان صاحب کو ہمیشہ سے تحفہ دیتا ہوں، اس بار ایسا تحفہ تیار کیا ہے، میں نے اس سے پہلے کبھی بھی نہیں بنایا ہے۔

چاچا نور دین کا مزید کہنا تھا کہ قیدی 804 کے لیے جو چپل بنائے ہیں، اس کا نام بھی قیدی 804 ہے۔

چپل کی کوالٹی سے متعلق چاچا کا کہنا تھا کہ اس چپل کا لیدر، پٹن لیدر ہے، جبکہ اس میں جاپانی ربڑ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے اندر وشال کاستر ہے۔

چاچا نور دین کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلے گئے تو انہیں تحفے کے طور پر پیش کریں گے، اگر خان صاحب جیل سے نہ نکلے تو میں یہ چپل جیل لے کر جاؤں گا۔

چاچا کا کہنا تھا کہ جو چپل خان صاحب کے لیے بنایا ہے، اس کی قیمت 25 ہزار روپے ہے، البتہ جو دکان کے لیے چپل بنایا ہے، اس کی قیمت زرا کم ہوگی۔

قیدی نمبر 804 کے نام سے تیار اس پشاوری چپل کے اوپر بھی 804 درج ہے، جبکہ اس کا رنگ بھی دلچسپی سمیٹ رہا ہے۔

چپل کی اوپری سطح پر سفید اور گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ بیچ میں سنہرے رنگ اور پھر نچلی طرف سیاہ رنگ خوب توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

imran khan

peshawar

chappal

peshawri chappal