Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدل و انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کا یوم پاکستان پر پیغام

اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کریں، علی امین گنڈا پور
شائع 23 مارچ 2024 10:43am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کریں۔ ملک میں عدل و انصاف، مساوات، شفافیت اور قانونی کی حکمرانی کے لئےجدوجہد جاری رکھیں گے۔

23 مارچ کے موقع پر خصوصی پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد ، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

علی امین نے مزید کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خدا داد کی بقا و سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے پاکستان کا قیام ممکن بنایا۔

Pakistan Day

Ali Ameen gandapur

Pakistan Day Parade