Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ منفی باتیں کر رہے ہیں، گورنر سندھ

پی ٹی آٸی نے صرف منفی چیزوں کو فروغ دیا، شرجیل انعام میمن
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 12:21pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سازشوں کی وجہ سے ہم ترقی نہیں کرسکے، بھارت آزادی کا بدلہ آج تک ہم سے لے رہا ہے، ملک کے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ منفی باتیں کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آٸی نے صرف منفی چیزوں کو فروغ دیا ہے، سیاسی اختلاف ہوتے ہیں، لیکن مثبت سوچنا چاہیے۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کو معاف نہیں کیا جائیگا، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ منفی باتیں کررہے ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے کو ہمیشہ بلند رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، آبادی کا 62 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری اور سہولت کونسل ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے، کئی سالوں سے ہمارا مالی بحران چل رہا ہے، کئی اندرونی اور بیرونی سازشوں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ 23مارچ کو جو قرار داد پاس ہوئی وہ پاکستان کی آزادی کی بنیاد بنی، آج الحمدللہ آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، دوسری طر ف فلسطینیوں کےساتھ ظلم اور قتل عام ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قائد کے خواب کی خاطر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، قوم اندرونی یا بیرونی سازشوں کے خلاف اکھٹی ہوجائے، پاکستان کی ترقی کیلئے قائد کےفرمان کو آگے بڑھانا ہوگا۔

pti

Pakistan Day

Ali Ameen gandapur