Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

دانتوں کی حساسیت دور کرنے کی 7 مفید ٹپس

حساس دانت کی تکلیف اور بے آرامی، چند احتیاطی تدابیر سے دور کر دیں
شائع 23 مارچ 2024 12:35pm

کیا آپ کو اکثر گرم یا ٹھنڈا کھاتے وقت دانتوں میں درد محسوس ہوتا ہے یا تازہ ہوا میں سانس لینے، تیزابی اشیاء کھاتے ہوئے دانتوں میں ٹیس اٹھتی ہے، اور آپ کافی دیر اس درد سے تڑپتے رہتے ہیں، تو یہ آپ کے دانتوں کے حساس پن کو ظاہر کرتی ہے ۔

حساس دانت بعض اوقات بہت زیادہ تکلیف اور بے آرامی کا باعث بنتے ہیں، جبکہ دن میں کم از کم دو مرتبہ اپنے دانتوں کو برش کرنا بھی ضروری ہے۔

یہاں آپ کو حساس دانتوں اور اورل ہیلتھ برقرار رکھنے کی 7 ٹپس دی جارہی ہیں۔

درست ٹوتھ پیسٹ کا استعمال

بی بی سی

حساس دانتوں کے لیے غلط ٹوتھ پیسٹ کا استعمال، بے آرامی اور مسوڑھوں کی سوجن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسا ٹوتھ پیسٹ منتخب کریں، جن میں پوٹاشیم نائٹریٹ اوراسٹرونٹیم کلورائیڈ کے اجزاء پائے جاتے ہوں۔

نرم برسلز ٹوتھ برش کا انتخاب

بی بی سی

برش کے سخت برسلز دانتوں کی حساسیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس لیے ایسے نرم ٹوتھ برش استعمال کریں، جو دانتوں اور مسوڑھوں میں سوجن پیدا نہ کرے۔

برش کرنے کی درست تکنیک

دانتوں پر ہمیشہ چھوٹے چھوٹے گول دائروں کی شکل میں آہستگی سے برش کریں اور ہر دانت پر اںفرادی توجہ دیں۔

دانتوں کا روزانہ خلال

شٹراسٹوک

روزانہ خلال کرنا، پلک اور دانتوں کے درمیان کھانوں کے پھنسے ہوئے ذرات کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے، جس سے مسوڑھوں کی سوجن اور دانتوں کی حساسیت کم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

فلورائیڈ ماوتھ واش کا استعمال

دانتوں کی حساسیت کو کم کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے، برش کرنے کے بعد ہمیشہ فلورائیڈ ماؤتھ واش سے کلی کریں۔

فلورائیڈ دانتوں کو درجہ حرارت کی تبدیلی اور ایسڈک اٹیک سے بچاتا ہے۔

ایسڈک فوڈز سے احتراز کریں

ایسڈک فوڈز اور مشروبات، جیسے رسیلے پھل، سوڈا، دانتوں کو خراب کر کے ان کی حساسیت کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ اپنے دانتوں کی حفاظت کے لیے ایسے آئٹمز کم سے کم استعمال کریں ۔

نمک ملے پانی کے غرارے

دانتوں کی حساسیت اور مسوڑھوں کی سوجن کم کرنے کے لیے نمک ملے پانی سے غرارے کریں۔ نمکین پانی میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ مسوڑھوں کی جلن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

صحت

lifestyle

teeth