Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز 19 سال کا ہوگیا

سال 2005 میں شروع ہونے والا سفر آج بھی جاری
شائع 23 مارچ 2024 08:46am
Aaj News 19th Anniversary on the occasion of Pakistan Day - Aaj News

آج نیوز انیس سال کا ہوگیا۔ سال 2005 میں شروع ہونے والا سفر آج بھی جاری ہے۔ آج نیوز نے حقیقی معنوں میں عوام کی آواز کو بلند کیا یہی وجہ ہے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی مقیم ہیں آج نیوز کو دیکھا جاتا ہے اور اس کے خبری معیار کو پسند کیا جاتا ہے۔

آج نیوز کا خاصہ ہے کہ یہ بے باک ، معتبر ، غیر جانبدار رہتے ہوئے انیس سال سے خدمات انجام دے رہا ہے ، آج نیوز نے کبھی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ کیا۔

سال 2005 میں 23 مارچ کے روز ذمہ دارانہ صحافت کا کراچی سے آغاز ہوا، اور صرف چند ہی ماہ میں آج نیوز پاکستان کے مقبول ترین چینلز کی صف میں شامل ہوگیا۔

حق اور سچ کی راہ میں 12 مئی 2007 کا دن بھی آیا جب کراچی میں آج نیوز کے مرکزی دفتر پر شرپسندوں نے براہ راست فائرنگ کی۔

حق اور سچ کی راہ میں چٹانوں جیسی رُکاوٹیں بھی آئیں مگر ٹیم آج نیوز کا حوصلہ بھی پہاڑ نکلا، کارکنوں نے سفر کی مشکل شرط پوری کی اور راستے آسان ہوتے گئے۔

آج نیوز نے حقیقی معنوں میں عوام کی آواز کو بلند کیا عوامی مسائل ہوں یا ملک کو درپیش چیلنجز۔ شوبز کی دنیا ہو یا کھیل کا میدان۔ عالمی منظر نامے سے لے کر عوام کی دلچسپی سے جڑی ہر خبر آج نیوز کی اسکرین کا حصہ بنی اور یہی وجہ ہے کہ آج نیوز کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری و ساری ہے۔

AAJ NEWS

social media

PEMRA