Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کا ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے اظہار لاتعلقی

ہماری جنگ روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے، یوکرین
شائع 23 مارچ 2024 08:30am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

یوکرین نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

روس کے حریف ملک یوکرین کے صدر کے مشیر نے کنسرٹ ہال پر حملے کے بعد وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ماسکو حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جنگ روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے۔

ایڈوائزر یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہر چیز سے قطع نظر تمام فیصلے میدان جنگ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بموں کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

ukraine war

Russia Attack

Russia Ukraine War