Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن منظر عام پر آگئیں، کینسر سے متاثر ہونے کا انکشاف

پیٹ کی بڑی سرجری کے دوران کینسر کا انکشاف ہوا، میڈلٹن کا ویڈیو پیغام
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 01:41am

برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیموتھراپی جاری ہے میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے، آپ لوگوں کی محبت ،تعاون اور دعائیں میر لیے بہت ہی قیمتی ہیں ۔

کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی ،تب سے انکی طبی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں سوشل میڈیا پرمسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ۔

Prince William

Princess Kate