Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غملہ جھیل روڈ اور چھپراں میں 70 ہوٹلوں میں سے متعدد گلیشئیر تلے دب گئے

ناران میں متعدد گھر بھی متاثر ہوئے، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا عملہ جمعہ کو بھی نہ پہنچ سکا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 10:25pm

مانسہرہ میں ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر پھٹنے سے غملہ جھیل روڈ اور چھپراں ناران متاثر ہوئے، مقامی افراد نے تفصیلات بتا دیں، جبکہ ڈی اے کا عملہ راستے بند ہونے کے سبب تاحال مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گلیشئیرز پھٹنے سے غملہ جھیل روڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ 70 کے قریب ہوٹلز میں سے درجنوں ہوٹلوں برف تلے دب گئے ہیں۔

جبکہ چھپراں ناران میں بھی متعدد ہوٹلز اور گھر برف تلے دبے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ شاہراہ کاغان مکمل طور پر بند ہو گئی۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان کہتے ہیں کہ ناران کاغان میں سڑکوں کا بند ہونا معمول کی بات ہے، جب سڑکیں کھلیں گی تو ریلیف آپریشن شروع کریں گے۔ تاحال عملہ راستے بند ہونے کے سبب تاحال مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

ڈی جی محمد شبیر خان کا مز ید کہنا تھا ہم قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ پالیسی بنائیں گے کہ ایسی جگہوں پر جہاں برفانی تودے گرتے ہیں وہاں تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی اس حوالےسے مقامی عمائدین بالخصوص بزرگ شہریوں کی مدد اور رہنمائی بھی لی جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب ڈی جی محمد شبیر خان نے واقعہ پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ بورڈ کو ارسال کرے گی۔

Mansehra

snowfall

Heavy Snowfall