Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دفتر خارجہ کی قندھار میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ترجمان
شائع 22 مارچ 2024 07:59pm

پاکستان قندھارمیں حملےکی شدیدمذمت کرتاہے، ترجمان دفترخارجہ کا بیان کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قندھار حملے میں قیمتی جانوں کانقصان ہوا اوربہت سےلوگ زخمی ہوئے، جس کی پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سوگوارخاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ تشویش ہے، جسے دونوں ممالک کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Ministry of Foreign Affairs Pakistan