Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور چین کا نئی اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سفیر سے ملاقات
شائع 22 مارچ 2024 06:15pm

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پرایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پو اتفاق کیا کہا کہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پرایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سی پیک کے فیز 2 کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

احسن اقبال نے خصوصی اقتصادی زونر کی مزید کامیابی کا خاکہ پیش کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔ لیکن ، صنعتی گروپ اور تکنیکی مہارت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے سی پیک پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، چینی سفیر نے خصوصی زونز کے انچارج افسران کے چین کے دورے کی بھی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ انچارج افسران کو چینی صنعتی پارکس کا دورہ کرنا چاہئے۔

جس پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین دوستی کومزیدگہراکرنےکےخواہاں ہیں، حکومت سی پیک کے تحت اقدامات اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت انھتک محنت کرے گی۔

CPEC

Ahsan Iqbal

China Pakistan Economic Corridor

Ambassador of China