Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زین قریشی کی 13 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے زین قریشی کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا
شائع 22 مارچ 2024 05:26pm

پشاور ہائیکورٹ نے زین قریشی کی 13 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماء اور ایم این اے زین قریشی کی راہداری ضمانت کے لیے درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی۔

زین قریشی چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔ زین قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قریشی کے خلاف 13 مختلف مقدمات ہیں اور اب وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

وکیل نے عدالت سے راہداری ضمانت کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے 13 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرکے زین قریشی کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

peshawar

Peshawar High Court

Zain Qureshi