Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خنزیر کے جینیاتی تبدیلی والے گردے کی پہلی پیوند کاری کامیاب

امریکی ریاست میسوچوسیٹس کے رچرڈ سلیمین کے جسم نے آپریشن پر اچھا ریسپانس دیا۔
شائع 22 مارچ 2024 04:31pm

امریکا میں ایک شخص کو خنزیر کا ایسا گردہ لگایا گیا ہے جس میں جینیاتی تبدیلی کی کی گئی ہے۔ یہ جینیاتی تبدیلی بایو ٹیک کمپنی ای جینیسس نے کی۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

62 سالہ رچرڈ سلیمین کا مرض انتہائی مرحلے میں ہے۔ اس کی زندگی خطرے میں ہے اس لیے آپریشن سے قبل اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی کہ

گردے کی یہ پیوندکاری میساچوسیٹس جنرل اسپتال میں کامیابی سے مکمل کی گئی۔ آپریشن چار گھنٹے جاری رہا۔ رچرڈ سلیمین میساچوسیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کے مینیجر ہیں۔

یہ آپریشن 16 مارچ کو کیا گیا اور خبر اب جاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رچرڈ سلیمین کے جسم نے آپریشن پر اچھا ریسپانس دیا ہے۔ انہیں بہت جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

یہ آپریشن ایک سال کے دوران کی جانے والی تحقیق کا نتیجہ تھا۔ اس مقصد کے لیے ایک خاص نسل کے خنزیر پروان چڑھائے گئے۔ گردوں کی جینیاتی ساخت میں تبدیلی کی گئی تاکہ وہ انسانی جسم کے لیے زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول ہوسکیں۔

اس تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج کی بنیاد پر اسپتال کے جنرل ہیلتھ سسٹم ماس جنرل بریگھم نے طے کیا کہ اب تجربے کا وقت آچکا ہے۔

رچرڈ سلیمین نے پانچ سال انسانی گردے کی پیوندکاری کروائی تھی تاہم کچھ وقت کے بعد یہ تجربہ ناکام ہوگیا اور اُسے دوبارہ ڈایالسس پر جانا پڑا۔

Dialysis

PIG KIDNEY

GENETIC MODIFICATION

RICHARD SLAYMAN

FIRST TRANSPLANT