Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی

ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کے لیے نئے سسٹم کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 22 مارچ 2024 03:56pm

حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کے لیے نئے سسٹم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت سواپ سسٹم لاگو کیے جائے گا، اس سسٹم کے تحت تاجر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے منفرد نمبر حاصل کرنا ہوگا، اس نمبر کے تحت ٹیکس فائلنگ کرنی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر تاجر کا ٹیکس پروفائل اسی ٹرانزیکشن سسٹم کے تحت تشکیل پائے گا، ٹیکس ریکارڈ رکھنے اور اس کی پڑتال کے لیے ایک ہی ٹیکنالوجی سسٹم اپنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ریکارڈ اور اس کے مطابق ٹیکس دہندگی کی مانیٹرنگ منسلک سسٹم کے تحت ہوگی، مال کی پیداواری خریداری اور فروخت کا ٹیکس ریکارڈ ایک ہی آن لائن سسٹم پر مانیٹر ہوگا۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر نے ٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے 5 شرائط پاکستان کو بتا دیں

اسلام آباد

FBR

IMF

International Monetary Fund

Federal Board of Revenue

IMF PAKISTAN