Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک نے ’ایکس‘ میں جاب سرچ آپشن شامل کرنے کا اعلان کردیا

لِنک اِن کی طرح یوزرز کے لیے اپنی پسند کی جاب تلاش کرنا آسان ہوجائے گا۔
شائع 22 مارچ 2024 03:44pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے مالک ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم میں linkedin کی طرز پر جاب سرچ کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت نے کہا کہ X کے فیچرز میں جاب سرچ کا ایسا کارگر آپشن شامل کیا گیا ہے جس سے کسی بھی شخص کو اپنی پسند کی جاب تلاش کرنے میں نمایاں حد تک مدد ملے گی۔

ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کمی نہیں جن کی مدد سے جاب تلاش کی جاسکتی ہے تاہم ایلون مسک چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جدت لائی جائے۔ انہوں نے قطعیت یقینی بنانے پر توجہ دی ہے۔

ایکس کے یوزرز سینیارٹی کی بنیاد پر جاب تلاش کرسکیں گے۔ اس صورت میں جاب تلاش کرنے کا عمل آسان اور تیز ہوجائے گا۔

ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر کو خرید کر اُسے نیا نام (ایکس) دیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایسے پورٹل میں تبدیل کریں گے جس میں لوگوں کو سبھی کچھ مل جائے۔ اب لوگ اس میں زیادہ بڑا پیغام ٹائپ کرسکتے ہیں اور طویل وڈیوز بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

ایلون مسک نے X میں آٹو جاب سرچ آپشن شامل کیا ہے جس کے ذریعے یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم دنیا بھر سے ملازمتیں تلاش کرکے اپنے یوزرز کے سامنے رکھے گا۔

سائبر اسپیس میں جاب کی تلاش میں مدد دینے والی ویب سائٹس، پورٹلز اور ایپس بھی بہت بڑے پیمانے پر منافع کمارہی ہیں۔ جاب سرچ کی مقبول ترین ایپس میں لںکڈ اِن نمایاں ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

X

linkedin

JOB SEARCH OPTION