Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان المبارک کے دوران 17 اشیائے خور و نوش سستی ہوگئیں

ٹماٹر، آلو، انڈے، چینی، آٹا اور دالیں شامل، گوشت مہنگا ہوا، 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام
شائع 22 مارچ 2024 02:50pm

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کی شرح نیچے آئی ہے۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، چینی، آٹے، اور ماش کی دال سمیت 17 اشیائے خور و نوش سستی ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

آج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی آئی ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کمی آئی۔ پیاز بھی 50 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی۔

20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی آئی۔ انڈے، مسور کی دال، مونگ کی دال، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی کم ہوئی۔

دوسری طرف بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت اور گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 25 اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Cooking Oil

Beef

GROCERIES

PRICES FELL

NATIONAL BEAURAU OF STATIStics

MUTTON