Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھنگ کے شوقین جرمن باشندوں کے لیے خوش خبری

استعمال قانونی قرار دینے کی تیاری، مخلوط حکومت نے بھنگ سے پابندی اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔
شائع 22 مارچ 2024 02:32pm

جرمنی میں پارلیمںٹ کا ایوانِ بالا (بُنڈرسیٹ) آج بھنگ کے استعمال کو قانونی بنانے سے متعلق مسودہ قانون پر اپنا فیصلہ سنانے والا ہے۔ واضح سیاسی قوت و برتری کے حامل ایوانِ زیریں نے اس بل کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ بالا 16 صوبوں کا ترجمان ہے۔ ایوانِ بالا میں چند صوبے بھنگ کے استعمال کو قانونی بنانے کے بل کی مخالف ہیں تاہم وہ بل میں کوئی ترمیم کرسکتی ہیں نہ اِسے روک سکتی ہیں۔ اگر ایوانِ بالا نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی تو یہ بل یکم اپریل سے قانون میں تبدیل ہوجائے گا۔

جرمن پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا بُنڈرسیٹ بھنگ کے استعمال کو قانونی بنانے کے بل کو روک نہیں سکتا تاہم اِسے میڈیئیشن کمیٹی کے حوالے سے ضرورت کرسکتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ بل چند ماہ اٹکا رہ سکتا ہے۔

2021 میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت نے بھنگ کو جرائم کی کیٹیگری سے نکال کر اس کا استعمال قانونی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مجوزہ قانون کی منظور اور نفاذ کے بعد نوجوانوں کو 25 گرم تک بھنگ رکھنے، گھروں میں بھنگ کے تین پودے اگانے کی اجازت ہوگی۔ اس سے زیادہ کے لیے کلب قائم کرنا پڑے گا۔

ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ بھنگ پینے کی عادت ذہنی امراض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہے۔ ججوں نے خبردار کیا ہے کہ جو ہزاروں افراد بھنگ استعمال کرنے کے جرم میں جیلوں میں بند ہیں وہ اب رہائی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کاؤنسلنگ کا اہتمام کرے گی اور ججوں کو متعلقہ مقدمات سے نپٹنے میں اضافی افرادی قوت کے ساتھ مدد فراہم کرے گی۔

Germany

New Bill

MARIJUANA

BHANG

DECRMINALIZE