Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل : آج افطار میں مزیدار قیمہ سموسے بنائیں

بچوں بڑوں سب کے پسندیدہ سموسے افطاری کا مزہ دوبالا کردیں گے
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 11:55am

سموسے ہمارے ملک کی ایک پسندیدہ ڈش ہے ،یہی وجہ ہے کہ آپ کو سموسہ ہر جگہ ملے گا ، اسٹریٹ فوڈ کے طور پر ،پارٹی اسنیک ، ریسٹورنٹ ،حتی کہ کیفے میں بھی ۔اور رمضان کے مہینے میں افطار میں اسنیکس کے طور پر کھایا جاتا ہے ۔اور تقریبا ہر دستر خوان کی جان ہوتا ہے۔

سموسوں کو آلو ، مصالحوں اور قیمے کے ساتھ بنایا جاتا ہے ۔

آج ہم آپکو قیمے کے روایتی سموسے کی تر کیب بتائیں گے ۔

اجزاء

کھانے کا تیل ،دو کھانے کے چمچ ۔ادرک لہسن پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ ۔قیمہ ،300گرام ۔نمک ،حسب ذائٓقہ ۔ کٹا ہوا زیرہ ،آدھا چائے کا چمچ۔ کٹا ہوا دھنیا ، ایک چائے کا چمچ ۔ہلدی ، ایک چٹکی ۔ لال مرچ پاوڈر ،دو کھانے کے چمچ ۔ہری مرچ ، چوپ کی ہوئی ،تین سے چار عد ۔ہرا دھنیا ،دو کھانے کے چمچ ۔

پیاز ،درمیانی ، ایک عدد چوپ کی ہوئی ۔ ہری پیاز ، باریک کٹی ہوئی ،آدھا کپ ۔ پودینہ، دو کھانے کے چمچ ۔میدہ ،دو کھانے کے چمچ ۔سموسے کی پٹیاں ، حسب ضرورت ۔ پانی ، حسب ضرورت

ترکیب

ایک پتیلی میں کھانے کا تیل ہلکا گرم کر لیں ۔اب اس میں قیمہ اور لہسن ادرک ڈال کر تھوڑی دیر تک پکا لیں۔

جب قیمے کارنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں پسی ہوئی لال مرچ، کٹا ہوا دھنیا ، کٹا ہوا زیرہ ،نمک ، ہلدی ڈال کر آدھا گلاس پانی بھی شامل کر لیں اور دھیمی آنچ پر قیمہ گل جانے تک پکائیں ۔

جب قیمہ گل جائے تو اسے اچھی طرح تیز آنچ پر بھون لیں۔

پانی خشک ہونے پرچولہا بند کر دیں۔

اب اس میں ہرادھنیا ، پودینہ ، ہری مرچ ، ہری پیاز ، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ میدہ لے کراور اس میں تھوڑا سا پانی مکس کر کے ایک پتلا پیسٹ بنا لیں ۔

اب سموسے کی پٹی میں قیمہ بھر کر اس کا منہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں ۔ اسی طرح تمام سموسے بنا لیں ۔

ایک کھلے منہ کے برتن میں تیل گرم کر کے سموسوں کو ڈپ فرائی کر لیں ۔

مزیدار سموسوں کو کیچپ اور ہری چٹنی کے ساتھ افطاری میں نوش فر مائیں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi