Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کے لیے ’رمضان روٹین‘ شئیر کر دی

اداکارہ نے سحری سے افطاری تک کی روزمرہ روٹین انسٹاگرام صارفین سے شئیر کی
شائع 22 مارچ 2024 11:56am
تصویر بذریعہ: ہم ٹی وی
تصویر بذریعہ: ہم ٹی وی

رمضان المبارک میں پاکستانی اداکاروں کی روزمرہ زندگی بھی عام پاکستانی جیسی ہی ہوتی ہے، سحری بنانا، بچوں کو اسکول سے لانا لے جانا اور افطاری، تاہم اداکارہ عائزہ خان نے اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ اضافہ ضرور کیا ہے، جو صارفین کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

انسٹاگرام پر عائزہ خان کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں وہ اپنے روزمرہ کاموں کے حوالے سے موبائل فون میں الارم سیٹ کرتی ہیں۔

الارم کے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سحری سے افطاری اور پھر دیگر کاموں سے متعلق بھی اداکارہ نے الارم مختص کیا ہوا ہے۔

عام طور پر جلدی جلدی میں کوئی نا کوئی کام رہ ہی جاتا ہے، ایسے میں اداکارہ کا یہ طریقہ کئی افراد کو مدد بھی فراہم کر سکتا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے سحری کے لیے 4 بج کر 33 منٹ کا الارم سیٹ کیا ہے، پھر اٹھ کر وہ گھر والوں کے لیے سحری کا اہتمام کرتی ہیں۔

اسی طرح سحری کے بعد ساڑھے 6 بجے کا الارم جس میں وہ بچوں کو اسکول کے لیے تیار کرتی ہیں، یونیفارم استری کرنے سے لے کر بچوں کو اسکول وین تک پہنچانے کی ذمہ داری پورا کرتی ہیں۔

جس کے بعد موبائل الارم 12 بجے بجتا ہے، کیونکہ بچوں کو اسکول بھیج کر عائزہ کچھ دیر آرام کرتی ہیں، 12 بجے اٹھ کر بچوں کے واپس اسکول سے آنے کا انتظار کرتی ہیں۔

لیکن اگر کاموں میں مصروفیات کی بنا پر بھول جائیں تو 12 بج کر 25 منٹ پر بیٹے رایان کے اسکول سے آنے کا وقت انہیں موبائل الارم یاد دلاتا ہے۔

جس کے بعد بیٹی حورین کے لیے الارم 2 بجے بجتا ہے، بچوں کے اسکول سے آنے کے بعد اداکارہ 3 بج کر 23 منٹ کا الارم لگاتی ہیں، جو کہ انہیں فٹبال میچ کے لیے یاد دلاتا ہے۔

اسی طرح پھر 5 بجے اداکارہ افطاری کی تیاریوں کا آغاز کرتی ہیں، اس کے لیے انہوں نے 5 بجے کا الارم لگایا ہے۔

اس کے بعد 7 بج کر 45 منٹ پر اداکارہ بچوں کا ہوم ورک چیک کرتی ہیں، انہیں ہوم ورک میں مدد کرتی ہیں۔ اور پھر 10 بج کر 30 منٹ کا الارم سیٹ کرتی ہیں

دن کا یہ آخری الارم نیند پوری کرنے کے لیے ہے، یعنی الارم بجتے ہی انہیں سونے کے لیے بیڈ پر چلے جانا ہے۔

اس دلچسپ روٹین اور کاموں کی یاد دہانی کے لیے الارم کے انتخاب پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرا شیڈول بھی تقریبا ایسا ہی ہے، جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ مجھے تو لگتا تھا کہ یہ صرف میں ہی کرتی ہوں، یہاں تو ہر دوسری ماں کا یہی حال ہے۔

جبکہ ایک صارف نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ جب ہی ماؤں پر نیند حرام ہوئی ہے آج کل۔

خالدہ تسنیم نامی صارف نے تو اپنا ہی شیڈول پیش کر دیا، جس میں صبح 4 بج کر 27 منٹ سے لے کر سحری کے بند ہونے تک کا الارم سیٹ کیا گیا تھا۔

Instagram

Pakistani Actress

Ayeza khan

ramadan 2024