Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سرکے کے 6 حیرت انگیز استعمال، ان میں سے کئی آپ نہیں جانتے

سرکہ صرف کھانوں میں استعمال نہیں ہوتا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 02:35pm

سرکہ ایک گھریلو پروڈکٹ ہے جسے ہم صرف کھانوں میں استعمال کرنا جانتے ہیں ، لیکن آپ کو اس کے دیگر فوائد سے بھی آگاہ ہونا ضروری ہے ۔

اسیڈیٹی اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات کے ساتھ سرکہ، آپ کے گھر کے لئے ایک موثر قدرتی کلینر ہے ۔

کپڑوں سے دھبے دور کرتا ہے

آپ کو شاید ہی یہ معلوم ہو گا کہ سرکہ کپڑوں سے ضدی داغوں اور دھبوں کو دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔

دھلتے ہوئے کپڑوں کو نرم کرنے کے لیے

سرکہ کو اگر دھلتے ہوئے کپڑوں میں مکس کیا جائے تو وہ انہیں نرم بناسکتا ہے اور سخت کیمکل کے استعمال کے بغیر ایک تازہ احساس دیتا ہے ۔

سن برن میں آرام دیتا ہے

ایپل سائیڈرسرکہ کو اگر سن برن کے لئے لگایا جائے ،تو یہ درد سے نجات اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے ۔

سرکہ کی جلن کو دور کرنے والی خصوصیات سن برن سے ہونے والے سرخ نشانات کو دور کرنے کے لئے بھی مفید ہے ۔

شیشے اور کھڑکیوں کی صفائی کے لئے

سرکہ اور پانی کو ہم وزن ملا کر انہیں شیشے اور کھڑکیوں سے صاف کیا جائے تو ان کی چمک میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

پانی کے سخت دھبوں کو دور کرنے کے لیے

بعض اوقات کچن اور باتھ روم کی سینک پر پانی کے ایسےدھبے لگ جاتے ہیں ، جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے ہیں ۔ ان دھبوں پر صرف سرکہ کوچھڑک دیا جائے اور چند منٹوں کے بعد اسے پونچھ لیا جائے ۔

چاندی کے برتنوں کو پالش کرنےکے لیے

داغدار چاندی کے برتنوں کی چمک بحال کرنے کے لیے انہیں گرم پانی ،آدھا کپ بیکنگ سوڈا ،آدھا کپ نمک ،اور ایک کپ خالص سفید سرکہ کے مکسچر میں ڈبودیں، تو ان کی چمک برقرار رہ سکتی ہے ۔

دسترخوان

lifestyle

veneger