Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو ان عادات کو ’گُڈ بائے‘ کہیں

چند عام عادات سے چھٹکارا پانا آپ کی زندگی پر بہت زیادہ مثبت اثر ڈالے گا۔
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 01:57pm

اگر آپ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،مگر نجانے کہاں اور کیسے پھنس گئے ہیں ،جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہا ہے ،تو پھر آپ کو اپنے رویے پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سےپہلے کچھ عادات کو ’گُڈ بائے‘ کہیں اور آگے بڑھنے کے لیے تیارہوجائیں۔

ان عادات سے چھٹکارا پانا آپ کی زندگی پر بہت زیادہ مثبت اثر ڈالے گا۔

ماضی میں رہنا

زندگی میں آگے بڑھنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ ماضی سے باہر نکلیں ۔ کیونکہ جو ہوچکا ہے آپ اسے بدل نہیں سکتے، البتہ اس سے سیکھ ضرور سکتے ہیں۔

ماضی سے باہر نکل کر آپ حال کے لمحات پر توجہ دینے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر آزاد ہوں گے۔اور یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ ہے ،جہاں سے آپ کی حقیقی ترقی کا آغاز ہوتا ہے ۔

ذہنی فکر

ذہنی فکراور سوچ آپ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے ،اس لئے آج ہی اپنی فٖکر کو تبدیل کریں۔

پریکٹس کے لئے ایک پرسکون جگہ پر بیٹھ کر گہرا سانس لیں اور حال کے لمحات کو گرمجوشی سے گلے لگائیں ۔حال میں جی کر آپ خود کو آگے بڑھنے کے لئے تیار کریں گے۔

یہ وہ طاقت ہے جو آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گی۔

خود سے منفی کلام

منفی کلام ہمیں تباہ کر سکتا ہے ۔اگر آپ خود سے یہ مسلسل کہتے رہیں گے کہ میں کچھ نہیں کر سکتا ،یا میں اچھا نہیں ہوں ،تو رفتہ رفتہ آپ اس پر یقین کرنا شروع کر دیں گے ۔

تو کیوں نہ مثبت کلام کی راہ اختیار کریں ۔اپنی منفی کلمات ، جیسے میں نہیں کرسکتا کو ”میں کر سکتی ہوں“اور میں اچھا نہیں ہوں کو “میں بہت اچھا ہوں “ سے بدل دیں۔

یاد رکھیں آُپ جو الفاظ استعمال کریں گے ،وہ آہستہ آہستہ حقیقت کا روپ دھارسکتے ہیں ۔اس لیے ایسےالفاظ کا انتخاب کریں ،جو آپ کو آگے کی طرف لے جائے ۔

فوربز

تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ

تبدیلی زندگی کا حصہ ہے۔ حقیقت میں بہت سے لوگ اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔کیونکہ وہ تبدیلی کے عمل سے ڈرتے اور خوفزدہ ہوتےہیں۔

تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بننا ہمیں آگے بڑھنے سے روکتا ہے ۔ایسی صورت میں اپنے رشتہ اور آس پاس کےلوگوں پر پیاری نگاہ ڈالیں کہ آیا آپ انہیں دور کر رہے ہیں یا گلے لگا رہے ہیں ۔

آگے بڑھنے کے لئے سخت کوشش کرنا

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم جن مقاصد کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں ،اس پراتنی محنت کرنے لگتے ہیں ،کہ باقی ذمہ داریاں پس پشت چلی جاتی ہیں ۔

ہمیں مستقبل پر فوکس کرنا چاہئے ،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حال کو فرا موش کر دیں ۔

ترقی ہمیشہ آگے کی طرف دیکھنے سے نہیں ہوتی، بلکہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کو کہاں بریک لینا ہے۔ اور کہاں ایک قدم پیچھے لے کر تیزی سے آگے بڑھنا ہے ۔

یاد رکھیں، آگے بڑھنا سیدھی لائن نہیں ہے ،مگر ذاتی آگاہی ، رویوں کی تبدیلی اور فکر سے آپ خاموشی اور قوت سے آگے کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں ۔

اس لئے گہرا سانس لیں اور آج ہی آگے کی طرف پہلا قدم بڑھائیں ۔

lifestyle

Behavior

success