Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، مزید علاقوں میں برسات کی پیشگوئی

پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 09:02am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد، راولپنڈی ، ہری پور اور لاہور میں بادل برس پڑے۔ آزاد کشمیر میں بھی برسات اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ جس سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔

ہری پور شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

برسات اور تیز ہواؤں سے ہری پور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور شہر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان اور بالائی کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبک کہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں سحری کے وقت بارش ہوئی۔

برفباری کے بعد وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کی متعدد بلند چوٹیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی، سدھن گلی اور چکار میں بھی سردی کا راج ہے۔

Met Office

Rain

snowfall