Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کشتی کے خلاف کارروائی میں میری ٹائم ایجنسی کا اہلکار شہید

2 بھارتی ماہی گیر لاپتا، 5 کو پی ایم ایس اے کے جوانوں نے بچالیا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 09:00am

**بین الاقوامی پانیوں میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کا بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوا۔ پی ایم ایس اے کا ایک سیلر شہید ہوا جبکہ دو بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوگئے، شہید سیلر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ **

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ اس ٹاکرے کے دوران بھارتی ماہی گیر اپنی سمندری حدود کی طرف بھاگنے لگے۔ بھارتی کشتی نے وارننگ اور تعاون کی ہدایات کے باوجود پکڑے جانے سے بچنے کی کوشش کی۔

بچ نکلنے کی کوشش میں تیز رفتاری کے باعث بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پی ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکراکر الٹ گئی۔ بھارتی کشتی کا عملہ بورڈنگ ٹیم سمیت سمندر میں گرگیا۔

پی ایم ایس اے کے جہاز نے ماہی گیروں اور نیوی اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران پی ایم ایس اے کے سیلر ریحان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ 7 میں سے 5 بھارتی ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ 2 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

PAKISTAN MARITIME SECURITY AGENCY

INDIAN FISHING BOAT

SAILOR MARTYRED