Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھوپ سے اپنی جلد کو بچانے کا آسان طریقہ

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں ڈاکٹر امہ راحیل کی گفتگو
شائع 22 مارچ 2024 12:47am
Baran-e-Rehmat - Recipe to protect the face from the sun - Aaj Entertainment

موسم گرما میں حبس اور تیز گرمی کی وجہ سے جلد کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سورج کی تیز شعاعوں سے نہ صرف رنگت سیاہ پڑجاتی ہے بلکہ چہرے کی شادابی ختم ہوجاتی ہے۔

۔ اگر ایسا ہے تو گھبرانے کے بجائے اپنی اسکن کیئر روٹین میں تھوڑی تبدیلی لائیں اور اپنی کھلتی ہوئی رنگت کو تپتی دھوپ اور چلچلاتی گرمی میں بھی تروتازہ رکھیں۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرامہ راحیل نے بتایا کہ جو لوگ دھوپ میں نکلتے ہیں ان کو چاہیئے کہ کھیرے کے باریک سلائس کاٹ کر شیشے کے پیلالے میں عرق گلاب یا پانی میں تہہ کی صورت میں ڈالیں اور تھوڑا سے بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔

انہوں نے بتایا کہ دھوپ سے واپس آنے کے بعد پہلے پسینہ خشک کریں اور کھیرے کے سلائس سے پورے چہرے پر اچھی طرح مساج کریں ۔

Skin care