Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی اور گیس چور نہیں بچیں گے، محسن نقوی کو کارروائی کی ہدایت

محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک سونپا دیا
شائع 21 مارچ 2024 09:01pm
فائل - اے پی پی
فائل - اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی،وزارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ایف آئی اے کو دیئے گئے ٹاسک کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے محسن نقوی کو بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سکیورٹی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔