Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

شہلا رضا کو ہٹا دیا گیا، ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے

دو روز قبل پی پی پی نے شہلا رضا کو ہاکی فیڈرشن کا صدر بنایا تھا
شائع 21 مارچ 2024 08:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ہاکی فیڈریشن کانگریس کے خصوصی اجلاس میں ارکان نے ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کانگریس کے 93 میں سے 62 ارکان نے طارق بگٹی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے انہیں دو تہاٸی اکثریت سے منتخب کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں طارق بگٹی نے کوئٹہ میں ہاکی ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ہاکی کا میگا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا۔ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وساٸل بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نومنتخب صدر شہلا رضا نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کانگریس نے یکم مارچ کو اجلاس طلب کیا تھا، انیس مارچ کو کانگریس میٹنگ میں چاروں صوبوں سے نمائندے بلائے گئے، سب کے متفقہ فیصلے کے بعد طارق بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ طارق بگٹی کو الیکشن اور اسکروٹنی کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، خالد سجاد کھوکھر کو ہٹا کر طارق بگٹی کو صدر بنایا گیا، دعوے بڑے کیے گئے اور کام صفر رہا ہے۔

ہاکی فیڈریشن کانگریس کے خصوصی اجلاس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد

Pakistan Hockey Federation

Pakistan People's Party (PPP)

Shehla Raza