Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

فریقین نے معاشی ترقی کیلئے جاری تعاون، مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
شائع 21 مارچ 2024 05:59pm
اے پی پی
اے پی پی

وزیر خزانہ سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کوسراہا۔

وزارت خزانہ کے طابق کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد سی کہا کہ معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام اور کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا، خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصطلا حات سمیت نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی خاکے میں شامل تھے۔

ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

IMF

Finance Ministry

IMF PAKISTAN

Ministry of Finance