Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان صوبے قندھار میں خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

خودکش حملہ نجی بینک کے قریب ہوا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 07:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے قندھار میں خودکش حملے میں 3 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے کندھار میں دھماکا جمعرات کو ہوا۔

نجی بینک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صوبہ قندھار میں افغان طالبان کا مضبوط کنٹرول ہے اور اسے ان کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

قندھار کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر انعام اللہ سمنغنی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے اور 12 زخمی ہوئے۔

afghanistan

bomb blast

suicide attack

kandhar