Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: یونیورسٹی کے نجی ہاسٹل میں طالبہ کی خفیہ ویڈیو بنانے کا انکشاف

پولیس ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
شائع 21 مارچ 2024 05:18pm
File Photo
File Photo

جی سی ویمن یونی ورسٹی فیصل آباد کے نجی ہاسٹل میں طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر کے مطابق ہاسٹل انچارج کے بھائی نے واش روم میں نہانے کے دوران ایک طالبہ کی ویڈیو بنائی ہیں۔

ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات کی جانب سے واقعے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس نے ملزم اور ہاسٹل انچارج ہنزہ سلطانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے برآمد موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے ایک روز قبل جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کاواقعہ سامنے آیا تھا، طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ نے فائلیں اٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں، طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت آفس میں دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

Faisalabad

hostel

GC women University

Female students