Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے مبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا

مبشرحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں
شائع 21 مارچ 2024 05:17pm

حکومت نے مبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو حکومت پاکستان کا پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا۔

مبشرحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر حسن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی ذیلی دفعہ 10 کے تحت پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مبشرحسن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2024 بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Principal Information Officer

mubashir hassan