Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم سے گنڈا پور سمیت وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، تعاون کے وعدے

سرمایہ کاری کونسل کے اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو بھی بنوایا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 05:13pm

وزیر اعظم کی زیرِصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تعارفی اجلاس بھی ہوا۔

اس موقع پر چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو یقین دلایا کہ صوبوں کو ترقی و خوش حالی سے ہم کنار رکھنے میں ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

تمام وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ تصویر بھی کِھنچوائی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

CMs MEET PM

MEETING OF SIFC

SHAHBAZ ASSURES OF COOPERATION