Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 سالہ سوتیلی بیٹی کو جلانے والے کے خلاف مقدمہ درج

واقعہ 16 فروری کا ہے، بچی 25 فیصد جل گئی تھی، ابتدا میں والدہ نے خوف سے معاملہ چھپایا۔
شائع 21 مارچ 2024 03:07pm

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک شخص کے خلاف سوتیلی بیٹی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 16 فروری کا ہے۔ بچی کا جسم 25 فیصد سے زیادہ جل گیا تھا۔

والدہ نے شوہر کے خوف سے یہ معاملہ پولیس سے چھپایا تھا۔ اب خاتون کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی پولیس پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

karachi

landhi

Step Daughter

case registered

BURNED