’کانگریس کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قراردیا‘
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کا مزاق اڑایا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر الزامات۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطمع نظراقتدارکاحصول ہے، کانگریس کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قراردیا۔
ملک میں ٹی ٹی پی اور بیرون ملک سے پی ٹی آئی حملہ آور ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑایا۔
فیصل آباد میں لیگی رہنما نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ قوم کو غداراورمحب وطن میں فرق کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے لوگ ٹی ٹی پی کے ترجمان کے طور پرکام کررہی ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ ہونے سےغریب کاچولہا بند ہوگا۔
Comments are closed on this story.