Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی حکومت نے چیف سیکرٹری کیلئے 3 نام وفاق کو بھیج دیے؟

سمری میں شہزاد بنگش، کیپٹن (ر) منیر اعظم اور شہاب علی شاہ کے نام شامل ہیں۔
شائع 21 مارچ 2024 02:43pm

خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکریٹری کے تقرر کے لیے تین اعلیٰ افسران کے نام وفاق کو بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کے پی حکومت کی طرف سے وفاق کو بھیجی جانے والی سمری میں شہزاد بنگش، کیپٹن (ر) منیر اعظم اور شہاب علی شاہ کے نام شامل ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھیجی جانے ولای سمری اب تک موصول نہیں ہوئی۔ جیسے ہی سمری موصول ہوگی اسے وزیر اعظم کو بھجوادیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف سیکریٹری کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

Chief Secretary

Summary

KPK Government

THREE NAMES