Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا، ذرائع
شائع 21 مارچ 2024 02:22pm

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا جبکہ شہباز شریف نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی مؤثر اور بھرپور کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، عسکری قیادت نےاس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔

Shehbaz Sharif

Army Chief

COAS

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir

General Syed Asim Munir