Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد سے 3 لاکھ روپے کے جوتے چوری ہونے کی ایف آئی آر درج

شہری نماز سے فارغ ہو کر باہر آیا تو قیمتی اور برانڈڈ جوتے غائب تھے
شائع 21 مارچ 2024 02:12pm

پاکستان کے شہر ٹیکسیلا میں مسجد کے باہر سے مہنگے برانڈ کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

ٹیکسیلا کی مقامی مسجد کے باہر سے نامعلوم شخص نمازی کے برانڈ جوتے جن کی قیمت 3 لاکھ روپے تھی، لے کر فرار ہو گیا، جس کے بعد شہری نے پولیس سے رابطہ کیا۔

23 جنوری کو پیش آئے واقعے میں شہری کا کہنا تھا کہ اس نے ملزم کی شناخت کر لی ہے۔

جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی ملزم باآسانی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اب وہ جوتے واپس نہیں کر رہا ہے۔

ملزم لگژری کار میں آیا اور مسجد کے باہر سے جوتے چوری کر کے لے گیا ہے، شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری اسلام آباد کے سروس ایریا میں ظہر کی نماز کے لیے رکا تھا، تاہم جب شہری نماز سے فارغ ہو کر باہر آیا تو قیمتی اور برانڈڈ جوتے غائب تھے۔

شہری کے مطابق ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی سے کر لی گئی ہے، جبکہ اس سے فون پر بات چیت میں ملزم نے اپنی غلطی بھی تسلیم کر لی تھی، جبکہ وہ جوتے واپس کرنے پربھی تیار ہو گیا تھا۔

مگر اب وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، شہری نے پولیس سے قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد

Mosque

stolen

Shoes

branded shoes