Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیٹ میڈلٹن کی حالیہ ویڈیو ان کی ہمشکل کی تھی؟ ہیدی ایگن بول پڑیں

کئی ماہ تک منظر عام سے غائب کیٹ سے متعلق قسم قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں
شائع 21 مارچ 2024 01:02pm

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی عوام کی نظروں سے غیر موجودگی اور کئی طرح کی قیاس آرائیوں کے درمیان، سب کی توجہ کیٹ کی ہم شکل ہیدی ایگن کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

حال ہی میں کئی ماہ عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے والی کیٹ کو ایک وائرل ویڈیو میں پرنس ولیم کے ہمراہ دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کودیکھنے والے بہت سے لوگوں نے ہیدی ایگن سے سوال کرڈالا کہ کیا ’غائب کیٹ‘ کی جگہ اس ویڈیو میں وہ تھیں۔

تاہم کیٹ میڈلٹن کی ہم شکل ہیدی کا کہنا ہے کہ، ’میں آپ کو واضح طور پر بتا سکتی ہوں کہ ونڈسر فارم شاپ میں میں نہیں تھی۔ مجھے واقعی لوگوں کو یہ بتانا پڑا کہ میں کہاں ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے میرے سوشل میڈیا پلیٹ فامرز کریزی ہوگئے ہیں پاگل ہو گیا ہے، کیٹ کے بارے میں مذاق کرنا ایک بات ہے، لیکن ہمیں اب اسے وقت دینے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ایسٹر کے بعد واپس آئے گی۔‘

ہیدی ایگن کون ہیں؟

ان کی ویب سائٹ کے مطابق ہیڈی ایگن برطانیہ کی کیٹ مڈلٹن میں حد درجہ مماثلت رکھنے والی خاتون ہیں۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق وہ 2012 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ ایک اطالوی ریستوراں میں ویٹرس کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہاں گاہکوں نے ان کے اور پرنسس آف ویلزکے درمیان حیرت انگیز مماثلت کی نشاندہی کی تھی۔

اس کے بعد ہیدی ایگن نے مبینہ طور پر اپنی ملازمت چھوڑکر ایجنٹوں سے رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کیٹ میڈلٹن کا مشاہدہ کرنا شروع کیا اور ان کے طرز عمل کی نقالی پر کام کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر شہزادی کی نقل کرنے کے لیے گھنٹوں وقف کیے۔

ہیدی ایگن گزشتہ 12 سال سے متعدد پارٹیوں اور ملاقاتوں اور مبارکبادوں میں پیشہ ورانہ طور پر کیٹ مڈلٹن کا روپ دھار رہی ہیں۔ ان کا کیریئر انہیں امریکہ، آسٹریلیا اور چین سمیت مختلف ممالک میں بھی لے گیا ہے۔

ہیدی ایکگن اکثر سائمن واٹکنسن کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو شہزادہ ولیم سے مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم، حقیقی زندگی میں اُن کی شادی رسل ایگن سے ہوئی ہے، جو ایک مصور اور ڈیکوریٹر ہییں، اس جوڑے کے 2 ایک بیٹا بلیک اور ایک بیٹی ابی گیل ہیں۔

Kate Middleton

Heidi Agan

Kate Middleton doppelganger

farm shop video