Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ نے خود کو کورین روپ میں ڈھال لیا

پاکستانی اداکارہ کی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
شائع 21 مارچ 2024 12:20pm

پاکستان میں معروف اداکارائیں ویسے تو سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتی ہیں، تاہم ان دنوں اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد کورین انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے، جس میں علیزے شاہ کورین انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

کورین ڈرامے اور میوزک جس طرح جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنی گھات بٹھا رہا ہے، اسی طرح اب پاکستانی اداکار بھی کورین روپ میں دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بالوں کا انداز بھی کورین اداکاراؤں اور گلوکاراؤں کی طرح اپنایا ہوا ہے، جبکہ آنکھیں بھی کورین اداکاراؤں کی ہی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

پہلی نظر میں کوئی بھی یہی گمان کرے گا کہ یہ کوئی کورین اداکارہ ہیں، تاہم دراصل یہ پاکستانی اداکارہ ہی ہیں۔

صارفین نے اس حوالے سے دلچسپ تاثرات کا اظہار کیا ہے، کوئی اداکارہ کو کورین اداکاراؤں سے مشابہت دے رہا ہے، تو کوئی پلاسٹک سرجری کا کمال بتا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں کورین بیوٹی سے محبت ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ہو بہو کورین لڑکیوں جیسی لگ رہی ہیں۔

تاہم ایک صارف اداکارہ کو پہچان ہی نہ سکا، اور کہا کہ یہ کون ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے کہہ دیا کہ ایسا لگ رہا ہے فیک پلاسٹک چہرا۔

ایک صارف نے اداکارہ کی خوبصورتی سے متعلق کہنا تھا کہ، ان کا کہنا تھا کہ بھولا پن اور خوبصورتی پہلے والی علیزے شاہ میں تھیں۔

Pakistani Actress

Alizeh Shah

korean look