Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی وگیس چوروں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، خصوصی ٹیمیں تشکیل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 11:52am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےایف آئی اے کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے بجلی وگیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل ڈی جیز اورپاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا،انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔

انہیں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پرپیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

FIA

mohsin naqvi

Electricity theft