Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی سے بینچ مارک انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ
شائع 21 مارچ 2024 09:59am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔

جمعرات کی صبح جب حصص کی فروخت شروع ہوئی تب خوش گوار مثبت رجحان دیکھا گیا۔ لین دین میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مثبت رجحان کی بدولت بینچ مارک 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زیادہ اضاف سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر تھا۔

بین مارچ انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زیادہ اضافے سے 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران مختلف معاملات پر سمجھوتے کے آثار سے سرمایہ کاروں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔

stock market

BENCHMARK INDEX

POSITIVE NOTE

300 POITS ADDED