Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی انفلوئنسرکو انتہائی سرد ماحول میں ’پری ویڈنگ شوٹ‘ مہنگا پڑگیا

منفی 22 سینٹی گریڈ میں کپکپی چڑھنے سے جان پر بن آئی
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 10:14am

علاقے میں آریہ وورا اپنا ڈریم شوٹ کرنا چاہتی تھی۔ مگر یہ سب کچھ اسے بہت مہنگا پڑا کیونکہ وہ سردی کی شدید لہر کی زد میں آئی اور جان پر بن آئی۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے اس شوٹ کو حماقت کی انتہا قرار دیا ہے۔ تبصروں میں آریہ وورا پر شدید نکتہ یچنی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فی زمانہ ہر معاملے میں دکھاوا بہت بڑھ گیا ہے۔ لوگ زیادہ سے زیادہ شو آف کرنا چاہتے ہیں۔

آریہ وورا نے منفی 22 سینٹی گریڈ ماحول میں بغیر آستین کا گاؤن پہن کر شوٹ مکمل کروایا۔ آریہ اور اس کا پارٹنر اپنے پری ویڈنگ شوٹ کو یادگار بنانا چاہتے تھے مگر اس چکر میں وہ خود یادگار ہوتے ہوتے رہ گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریہ وورا کاٹ کھانے والی سردی میں کمبل اوڑھے کھڑی ہے۔ تصویر کا کیشپن ہے ’منفی 22 سینٹی گریڈ میں پری ویڈنگ شوٹ کے لیے کرتے ہوئے!‘

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردی کا اثر کم کرنے کے لیے اس کے ہاتھ پر ایسڈ ڈالا جارہا ہے۔ منفی 22 سینٹی گریڈ سردی نے اس کی ہڈیوں جھنجھوڑ ڈالا۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ چند سیکنڈز کی وڈیو اور چند تصویروں کے لیے اپنی زندگی کو داؤ پر لگانے کو حماقت کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بہرحال آریہ، اس کے منگیتر رنجیت سری نواس اور اُن کے دوستوں نے یہ پری ویڈنگ شوٹ کسی نہ کسی طرح مکمل کروایا۔

Himachal Pradesh

HYPOTHERMIA

AARYA VORRA

RISKED LIFE