دانت کے درد سے نجات کا آسان نسخہ
بہت سارے لوگوں کو دانت کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ غیر متوازن غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ان کے دانت کمزور ہو جاتے ہیں اور کوئی ٹھنڈی یا گرم چیز استعمال کرنے سے دانتوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔
دانت درد کی وجہ سے انسان شدید بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے کیوں کہ درد کے دوران انسان کچھ بھی کھانے پینے سے قاصر ہوتا ہے، اور اگر دانت کے درد کی وجوہات کا تدارک نہ کیا جائے تو یہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔
آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان سدرہ اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طب نبوی کے اسکالر آغا عباس نے بتایا کہ لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لونگ کے 5 دانے کو توڑ کر اس میں لیموں کے چند قطرے ملائیں اور اسے دانتوں کے ہر طرف لگانے سے 15 منٹ کے اندر درد کی شددت میں کمی ہوجائے گی ۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ بہت سارے لوگوں کو نمکین پانی کے غرارے کرنے سے دانت کے درد سے چھٹکارا ملتا ہے، کیوں کہ نمک میں انفیکشن کو ختم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ نمکین پانی سے غرارے کرنے سے دانتوں میں رہ جانے والے غذا کے ذرات سے بھی نجات ملتی ہے۔
Comments are closed on this story.