Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں کانگرس کمیٹی کی سماعت پی ٹی آئی کی سازش سے ہوئی، عطاء تارڑ

یہ کانگریس کمیٹی میں امید سے گئے مگر انجام قوم کے سامنے آگیا، وزیر اطلاعات
شائع 20 مارچ 2024 09:54pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کی سماعت پی ٹی آئی کی سازش سے ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ لو کانگریس کمیٹی میں گواہی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے میں سائفر لہرا کر اپنی حکومت جانے کو امریکی سازش قرار دیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹ بول رہے تھے، ڈونلڈ لو نے سائفر کیس کی سازش کو جھوٹ قرار دیا۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواستیں دے کر کانگریس کی ہیرنگ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست چمکانے اور سیاسی مفادات کے لیے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کمیٹی میں جھوٹ کی سخت سزا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے لوگوں کو شور کرنے پر باہر نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا بانی پی ٹی آئی منافق شخص ہے، اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا، سائفر کی سماعت ہائی کورٹ میں بھی چل رہی ہے، سائفر کیس میں پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ دیا گیا، سائفر کیس ایک سازش تھی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سزا دی گئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کانگریس کمیٹی میں امید سے گئے مگر انجام قوم کے سامنے آگیا۔

imran khan

US Congress

Federal Information Minister

Attaullah Tarar

Cypher

Donald Lu

Congress Committee Hearing