Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلع کرم میں اسکول اور کالجز کی چھٹی کا اعلان

ڈپٹی کمشنر نے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 20 مارچ 2024 09:01pm

پاراچنار میں عید نوروز کے مناسبت سے کل ضلع کرم میں اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پارسی برادری سمیت دیگر نوروز کا جشن بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دن نہ صرف پارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر بلکہ اسے دنیا میں موسم بہار کے آغاز پر بھی منایا جاتا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں مارچ کے مہینے میں موسم بہار کا آغاز ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے زرتشتیت عقائد نہ رکھنے والے لوگ بھی ہر سال مارچ میں ’نوروز‘ کے تہوار کو موسم بہار کے جشن کے طور مناتے ہیں۔

KPK

Schools

holiday

KPK Government

collages