Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاکول اکیڈمی میں کرکٹ ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی، ناموں کا اعلان کل متوقع

سلیکشن کمیٹی 25 سے 30 کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی کے تربیتی کیمپ میں مدعو کرے گی
شائع 20 مارچ 2024 07:48pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 25 سے 30 کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی کے تربیتی کیمپ میں مدعو کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو فی الحال مجوزہ فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں ہی ان کے نام پر غور ہوگا۔

ذرائ نے بتایا کہ یو اے ای ٹیم کے عثمان خان کو کیمپ میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، کیمپ 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں لگایا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

Kakol Military Academy