ٹک ٹاک پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ٹک ٹاک کے وفد سے ملاقات کی، شزہ فاطمہ کومنصب سنبھالنے پر ٹک ٹک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی فہد نیازی نے مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف امور، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات مین گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکا مقصد تفریح کے ذریعے معلومات کی ترسیل اورشعورکی بیداری ہے، ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہم مقامی سطح پر بھی نوجوانوں کی تربیت کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
جس پر ٹک ٹک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی فہد نیازی نے کہا کہ ڈیجیٹل سوسائٹی میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے مختلف منصوبے بنارہے ہیں۔ جلد عمل درآمد کریں گے۔
Comments are closed on this story.